EN हिंदी
اور تو اپنی قسمت میں کیا لکھا ہے | شیح شیری
aur to apni qismat mein kya likkha hai

غزل

اور تو اپنی قسمت میں کیا لکھا ہے

نوین سی چترویدی

;

اور تو اپنی قسمت میں کیا لکھا ہے
تیرے نام کی مالا جپنا لکھا ہے

کب تک میرا نام چھپائے گی سب سے
ہیر ترے چہرہ پر رانجھا لکھا ہے

اگر نہیں میں تو پھر اس کا نام بتا
جس کی قسمت میں مے خانہ لکھا ہے

پڑھنے والے پڑھ کر چپ ہو جاتے ہیں
کورے کاغذ پر جانے کیا لکھا ہے

کوئی بھی یگ ہو کوئی بھی افسانہ
عاشق کی تقدیر میں رونا لکھا ہے