EN हिंदी
اپنے فن میں یکتا ہوں | شیح شیری
apne fan mein yakta hun

غزل

اپنے فن میں یکتا ہوں

عارف حسن خان

;

اپنے فن میں یکتا ہوں
میں بھی تیرے جیسا ہوں

سارے جگ میں تنہا ہوں
جب سے تجھ سے بچھڑا ہوں

مجھ میں بس تو ہی تو ہے
میں تیرا آئینہ ہوں

مجھ سے یہ کیسی دوری
میں تو تیرا سایہ ہوں

جب سے تو نے ٹھکرایا
گلیوں گلیوں بھٹکا ہوں

دل کی بنجر دھرتی میں
میٹھے سپنے بوتا ہوں

زر والوں کی بستی میں
عارفؔ کھوٹا سکہ ہوں