EN हिंदी
اگر الٹی بھی ہو اے مشرقیؔ تدبیر سیدھی ہو | شیح شیری
agar ulTi bhi ho ai mashriqi tadbir sidhi ho

غزل

اگر الٹی بھی ہو اے مشرقیؔ تدبیر سیدھی ہو

سردار گینڈا سنگھ مشرقی

;

اگر الٹی بھی ہو اے مشرقیؔ تدبیر سیدھی ہو
مگر یہ شرط ہے انسان کی تقدیر سیدھی ہو

سمجھ میں آئے بھی کیا کہتے ہیں اور کیا وہ لکھتے ہیں
اگر تقریر سیدھی ہو اگر تحریر سیدھی ہو

وہ آ کر خواب میں اک بوسہ رخ کا دے گئے مجھ کو
یقیں مجھ کو نہیں اس خواب کی تعبیر سیدھی ہو

کجی اے مشرقیؔ ہو دور کیوں کر کج‌ مزاجوں کی
نہیں ممکن کہ پشت آسمان پیر سیدھی ہو