EN हिंदी
اگر انکھیوں سیں انکھیوں کو ملاؤ گے تو کیا ہوگا | شیح شیری
agar ankhiyon sin ankhiyon ko milaoge to kya hoga

غزل

اگر انکھیوں سیں انکھیوں کو ملاؤ گے تو کیا ہوگا

آبرو شاہ مبارک

;

اگر انکھیوں سیں انکھیوں کو ملاؤ گے تو کیا ہوگا
نظر کر لطف کی ہم کوں جلاؤ گے تو کیا ہوگا

تمہارے لب کی سرخی لعل کی مانند اصلی ہے
اگر تم پان اے پیارے نہ کھاؤ گے تو کیا ہوگا

محبت سیں کہتا ہوں طور بد نامی کا بہتر نہیں
اگر خندوں کی صحبت میں نہ جاؤ گے تو کیا ہوگا

تمہارے شوق میں ہوں جاں بلب اک عمر گزری ہے
اگر اک دم کوں آ کر مکھ دکھاؤ گے تو کیا ہوگا

مرا دل مل رہا ہے تم سوں پیارے باطنی ملنا
اگر ہم پاس ظاہر میں نہ آؤ گے تو کیا ہوگا

جگت کے لوگ سارے آبروؔ کوں پیار کرتے ہیں
اگر تم بھی گلے اس کوں لگاؤ گے تو کیا ہوگا