EN हिंदी
اب غیر سے بھی تیری ملاقات رہ گئی | شیح شیری
ab ghair se bhi teri mulaqat rah gai

غزل

اب غیر سے بھی تیری ملاقات رہ گئی

میر اثر

;

اب غیر سے بھی تیری ملاقات رہ گئی
سچ ہے کہ وقت جاتا رہا بات رہ گئی

تیری صفات سے نہ رہا کام کچھ مجھے
بس تیری صرف دوستی بالذات رہ گئی

کہنے لگا وہ حال مرا سن کے رات کو
سب قصے جا چکے یہ خرافات رہ گئی

دن انتظار کا تو کٹا جس طرح کٹا
لیکن کسو طرح نہ کٹی رات رہ گئی

بس نقد جاں ہی صرف اثرؔ نے کیا نثار
غم کی ترے سب اور مدارات رہ گئی