EN हिंदी
آئیے اے جان عالم آئیے | شیح شیری
aaiye ai jaan-e-alam aaiye

غزل

آئیے اے جان عالم آئیے

گوہر بیگم گوہر

;

آئیے اے جان عالم آئیے
اپنے بندے پر کرم فرمائیے

عید آئی اور گیا ماہ صیام
چاند سا منہ آپ تو دکھلائیے

سال بھر گزرا امید وصل میں
عید کا دن ہے گلے لگ جائیے

اک گھڑی بھی بیٹھنا دوبھر ہوا
دل کو سمجھا لیں گے اچھا جائیے

وصل کی کہتا ہوں جب گوہرؔ سے میں
ہنس کے کہتے ہیں کہ منہ بنوایئے