ندیا نے مجھ سے کہا مت آ میرے پاس
پانی سے بجھتی نہیں انتر من کی پیاس
اختر نظمی
وہ زہر دیتا تو سب کی نگہ میں آ جاتا
سو یہ کیا کہ مجھے وقت پہ دوائیں نہ دیں
اختر نظمی
ٹیگز:
| دھکا |
| 2 لائنیں شیری |
یار کھسکتی جائے گی مٹھی میں سے ریت
یہ تو ممکن ہی نہیں چڑیا چگے نہ کھیت
اختر نظمی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
ذکر وہی آٹھوں پہر وہی کتھا دن رات
بھول سکے تو بھول جا گئے دنوں کی بات
اختر نظمی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |