EN हिंदी
تیری دنیا میں | شیح شیری
teri duniya mein

نظم

تیری دنیا میں

شبنم عشائی

;

کوئی دکھ مٹاتا نہیں
شبد کی چوٹ

کون سہلائے
میرے من میں

شبد کی چوٹ لگی ہے
چوٹ رستی ہے

دکھ پلتا ہے
اپنوں سے بھی

اپنا لگتا ہے
خواب بھی رسنے سے پہلے

پلتے ہیں
تم نے

بن دیکھا خواب پال کے
کائنات بنائی

تمہاری کائنات کے گھاؤ کی
کتنی مسافت میں

دکھ روشن ہو جائیں گے
تمہاری کائنات کے

کس کونے میں
دکھ سن ہو جائیں گے