EN हिंदी
سخاوت کا فرشتہ | شیح شیری
saKHawat ka farishta

نظم

سخاوت کا فرشتہ

ثروت حسین

;

سخاوت کے فرشتے کو اترتا دیکھ کر سورج
ہوا روپوش بادل میں، زمیں کہنے لگی آؤ

طلائی، نقرئی سکے اچھالو شادمانی کے
کھلیں اوراق لوگوں پر کتاب زندگانی کے