EN हिंदी
پہلے صفحے کی پہلی سرخی | شیح شیری
pahle safhe ki pahli surKHi

نظم

پہلے صفحے کی پہلی سرخی

شہریار

;

ہمالیہ کی بلند چوٹی پہ
برف کے ایک سبک مکاں میں

بجھی ہوئی مشعلوں کا جلسہ
عظیم اور عالمی مسائل پہ

ایک ہفتے سے ہو رہا ہے
صفر تلک درجۂ حرارت پہنچ چکا ہے

مزید تفصیل راز میں ہے