EN हिंदी
نیند پورے بستر میں نہیں ہوتی | شیح شیری
nind pure bistar mein nahin hoti

نظم

نیند پورے بستر میں نہیں ہوتی

ندا فاضلی

;

نیند پورے بستر میں نہیں ہوتی
وہ پلنگ کے ایک کونے میں

دائیں
یا بائیں

کسی مخصوص تکیے کی
توڑ موڑ میں چھپی ہوتی ہے

جب تکیے اور گردن میں
سمجھوتہ ہو جاتا ہے

تو آدمی چین سے
سو جاتا ہے