EN हिंदी
نظم | شیح شیری
nazm

نظم

نظم

شبنم عشائی

;

میری لکنت
اس قلم کی زبان ہے

جس کو
تمہاری انا نے تراشا

اور یہ جو گونج ہے
میرے وجود کے

ٹوٹنے کی آواز ہے
کوئی فیمینزم نہیں

بس
بے حیثیتی ہے