EN हिंदी
نئے عہد کا نیا سوال | شیح شیری
nae ahd ka naya sawal

نظم

نئے عہد کا نیا سوال

شہریار

;

یہ بات روز ازل سے طے ہے
زمین جسموں کا بوجھ اٹھائے گی

آسماں پر رہیں گی روحیں
مگر کوئی ہے جو یہ بتائے

ہماری پرچھائیوں کی قبریں
کہاں بنیں گی؟