EN हिंदी
مجھے ہنسنا پڑا آخر | شیح شیری
mujhe hansna paDa aaKHir

نظم

مجھے ہنسنا پڑا آخر

شارق کیفی

;

مجھے ہنسنا پڑا آخر
انہیں باتوں پہ

جن پر میں بہت ناراض تھا اس سے
یہ اک طرفہ محبت

یوں بھی اتنا درد دیتی ہے
کہ اس میں بیچ کا رستہ کبھی ممکن نہیں ہوتا

وہی جھکتا ہے
جس کو دوسرا درکار ہوتا ہے

کسی قیمت پہ چاہے جو بھی ہو جائے