میں وہ تیسرا ہوں
جو خود کو گنہ گار محسوس کرنے کو مجبور ہوتا ہے
پر واقعے میں
ہر اک حادثے کی جگہ پر
عجب امتحاں ہے
اگر چپ رہوں تو کبوتر کو کھا جائے بلی
اڑا دوں
تو بلی مجھے کوستی ہے
کہ میں نے اسے آج فاقہ کرایا
مری ہار دونوں طرف سے ہے
اور وہ بھی اس جنگ میں
جس سے میرا کوئی دور کا بھی تعلق نہیں ہے
بہ ظاہر
نظم
مجبوری
شارق کیفی

