EN हिंदी
کھیل کا نتیجہ | شیح شیری
khel ka natija

نظم

کھیل کا نتیجہ

شہریار

;

کیوں ملال ہے اتنا
ہار جیت میں تم کو

فرق کیوں نظر آیا
کھیل کا نتیجہ تو

کھیلنے کی لذت ہے
جو تمہارے حصے میں

اور لوگوں کی نسبت
کچھ زیادہ آئی ہے

پھر ملال کیسا ہے