EN हिंदी
برندابن کے کرشن کنہیا اللہ ہو | شیح شیری
brindaban ke krishn kanhaiya allah hu

غزل

برندابن کے کرشن کنہیا اللہ ہو

ندا فاضلی

;

برندابن کے کرشن کنہیا اللہ ہو
بنسی رادھا گیتا گیا اللہ ہو

تھوڑے تنکے تھوڑے دانے تھوڑا جل
ایک ہی جیسی ہر گوریا اللہ ہو

جیسا جس کا برتن ویسا اس کا تن
گھٹتی بڑھتی گنگا میا اللہ ہو

ایک ہی دریا نیلا پیلا لال ہرا
اپنی اپنی سب کی نیا اللہ ہو

مولویوں کا سجدہ پنڈت کی پوجا
مزدوروں کی ہیا ہیا اللہ ہو