EN हिंदी
اشک دامن میں بھرے خواب کمر پر رکھا | شیح شیری
ashk daman mein bhare KHwab kamar par rakkha

غزل

اشک دامن میں بھرے خواب کمر پر رکھا

احمد مشتاق

;

اشک دامن میں بھرے خواب کمر پر رکھا
پھر قدم ہم نے تری راہ گزر پر رکھا

ہم نے ہاتھ سے تھاما شب غم کا آنچل
اور اک ہاتھ کو دامان سحر پر رکھا

چلتے چلتے جو تھکے پاؤں تو ہم بیٹھ گئے
نیند گٹھری پہ دھری خواب شجر پر رکھا

جانے کس دم نکل آئے ترے رخسار کی دھوپ
مدتوں دھیان ترے سایۂ در پر رکھا

جاتے موسم نے پلٹ کر بھی نہ دیکھا مشتاقؔ
رہ گیا ساغر گل سبزۂ تر پر رکھا