EN हिंदी
''آپ کی یاد آتی رہی رات بھر'' (ردیف .. ر) | شیح شیری
aap ki yaad aati rahi raat bhar

غزل

''آپ کی یاد آتی رہی رات بھر'' (ردیف .. ر)

فیض احمد فیض

;

''آپ کی یاد آتی رہی رات بھر''
چاندنی دل دکھاتی رہی رات بھر

گاہ جلتی ہوئی گاہ بجھتی ہوئی
شمع غم جھلملاتی رہی رات بھر

کوئی خوشبو بدلتی رہی پیرہن
کوئی تصویر گاتی رہی رات بھر

پھر صبا سایۂ شاخ گل کے تلے
کوئی قصہ سناتی رہی رات بھر

جو نہ آیا اسے کوئی زنجیر در
ہر صدا پر بلاتی رہی رات بھر

ایک امید سے دل بہلتا رہا
اک تمنا ستاتی رہی رات بھر