EN हिंदी
سبز سورج کی کرن | شیح شیری
sabz suraj ki kiran

نظم

سبز سورج کی کرن

شمس الرحمن فاروقی

;

سبز بلی سبز
آنکھیں سبز

سورج کی کرن
جب نیم خوابی کی طرح اس آنکھ اوپر

جھولتی ہے جھومتی ہے سبز
آنکھیں سبز روشن

رنگ کی باریک لہریں
ارغوانی قرمزی تھوڑا بہت سونے کا جھلمل رنگ

آنکھیں زندگی بنتی ہیں دھندلی روشنی میں
سبز بھوری آنکھیں کھلتی ہیں تو فوراً

قمقمے سی کھلکھلاتی
بے محابا روشنی ہر گوشے سے کھنچ کر سمٹ آتی ہے بھوری سبز

چشم بے حجابی کوندتی ہے
دھوپ کی گرمی نظر

بیباک عریاں
پھیلتے پارے کی صورت شاہراہوں اور گھروں میں

موجزن ہے سبز آنکھیں سبز
شفاف آبگینہ بن گئی ہیں