EN हिंदी
نیا امرت | شیح شیری
naya amrit

نظم

نیا امرت

شہریار

;

دواؤں کی المایوں سے سجی اک دکاں میں
مریضوں کے انبوہ میں مضمحل سا

اک انساں کھڑا ہے
جو اک نیلی کبڑی سی شیشی کے سینے پہ لکھے ہوئے

ایک اک حرف کو غور سے پڑھ رہا ہے
مگر اس پہ تو ''زہر'' لکھا ہوا ہے

اس انسان کو کیا مرض ہے
یہ کیسی دوا ہے؟