EN हिंदी
داغستانی خاتون اور شاعر بیٹا | شیح شیری
daghistani KHatun aur shaer beTa

نظم

داغستانی خاتون اور شاعر بیٹا

فیض احمد فیض

;

اس نے جب بولنا نہ سیکھا تھا
اس کی ہر بات میں سمجھتی تھی

اب وہ شاعر بنا ہے نام خدا
لیکن افسوس کوئی بات اس کی

میرے پلے ذرا نہیں پڑتی