EN हिंदी
ابھرتا چاند سیہ رات کے پروں میں تھا | شیح شیری
ubharta chand siyah raat ke paron mein tha

غزل

ابھرتا چاند سیہ رات کے پروں میں تھا

ذکاء الدین شایاں

;

ابھرتا چاند سیہ رات کے پروں میں تھا
کوئی تو چہرہ مرے درد کے گھروں میں تھا

وہ عکس جسم جو خوابوں میں ہو گیا تحلیل
کبھی ان آنکھوں کے سمٹے ہوئے دروں میں تھا

خنک ہواؤں کے زانوں پہ سوچے ہیں وہ
تری وفاؤں کا کچھ درد جن سروں میں تھا

گزشتہ رات کی آندھی بھی آ کے دیکھ گئی
اٹل سکوت غموں کے سمندروں میں تھا

یہ دن کا داغ جو راتوں کو منہ چھپاتا ہے
کبھی یہی تو سحر کے پیمبروں میں تھا