EN हिंदी
مرا اخلاص بھی اک وجہ دل آزاری ہے | شیح شیری
mera iKHlas bhi ek wajh-e-dil-azari hai

غزل

مرا اخلاص بھی اک وجہ دل آزاری ہے

عبد الحمید عدم

;

مرا اخلاص بھی اک وجہ دل آزاری ہے
بندہ پرور مجھے احساس گنہ گاری ہے

آپ اذیت کا بناتے ہیں جو خوگر مجھ کو
اس سے بہتر بھلا کیا صورت غم خواری ہے

محض تسکین برآری کے بہانے ہیں سب
میں تو کہتا ہوں محبت بھی ریاکاری ہے

مشق کرتا ہے نصیحت کی جن ایام میں تو
واعظ شہر وہی موسم مے خواری ہے

کیسے آئے گا نہ سر درد کو آرام عدمؔ
میرے احباب کو تقریر کی بیماری ہے